ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کار بے قابو ہوکر دیگر گاڑیوں سے ٹکرائی۔ ڈرائیور موقع پر ہلاک

کار بے قابو ہوکر دیگر گاڑیوں سے ٹکرائی۔ ڈرائیور موقع پر ہلاک

Sun, 19 Nov 2017 21:57:33    S.O. News Service

بنٹوال 19؍نومبر (ایس او نیوز)سڑک پر دوڑتی ہوئی کار ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور دیگر تین گاڑیوں سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں کار ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

اس حادثے میں ہلاک ہونے والے ڈرائیور کا نام راکیش نائک بتایا جاتا ہے۔کہتے ہیں کہ راکیش ایک اگریکلچرل کوآپریٹیو بینک میں ملازم تھا اور صبح جب بی سی روڈ پر اپنے دفتر کے لئے جارہا تھاتویہ حادثہ پیش آیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کار جب قابو سے باہر ہوگئی تو پہلے وہ دو موٹر کاروں اورایک آٹو رکشہ سے ٹکرائی پھر اس کے بعد بجلی کے کھمبے سے ٹکرانے کے بعد اچھل کرقریبی کھیت میں جاگری۔زخمی راکیش کو پولیس نے اسپتال میں منتقل کیا مگر بہت زیادہ خون بہہ جانے سے موقع پر ہی اس کی موت واقع ہوگئی تھی۔

بنٹوال ٹریفک پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔


Share: